بنگلور ، 15اکتوبر (ایس او نیوز) ''برکس'' چوٹی کانفرنس کیلئے گوا آنے والا روسی طیارے کو پناجی میں موسم خراب ہونے کی وجہ سے بنگلور کے بین اقوامی ہوائی اڈے کی طرف موڑ دیا گیا۔ہوائی اڈے پر ذرائع نے بتایا ہے کہ طیارے میں چھ روسی افسران سوار تھے، جن میں معاون ریلوے وزیر مسٹر اولیگ بھی شامل ہیں ۔منظوری ملنے کے بعد طیارے کو ایندھن بھرنے کے بعد پناجی لے جایا جائے گا ۔ چوٹی کانفرنس کیلئے آنے والا یہ دوسرا طیارہ ہے ۔ پہلا طیارہ جس میں روسی وزیر اعظم بلادیمیر پوتن سوار تھے بحفاظت اتر گیا تھا۔